آر ایس ایس

نہایت آسان سنڈیکیشن (آر ایس ایس) XML فائل فارمیٹ ہے جس کے ذریعہ مخصوص ویب سائٹس سے خبریں حاصل کی جا سکتی ہیں اور اس کے لیے ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ آر ایس ایس کے ذریعے خبریں حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ پر جا کر آر ایس ایس فیڈ کے بٹن کو کلک کرنا چاہیے۔ آر ایس ایس کا بٹن عام طور پر نارنجی رنگ کا ہوتا ہے اور اس پر آر ایس ایس لکھا ہوتا ہے۔

خبریں عام طور پر ہیڈلاینز کے ایک سلسلے کے طور پر نظر آتی ہیں اور ان کے ساتھ خبر کا مختصر خلاصہ ہوتا ہے اور مکمل خبر کا لنک ساتھ دیا ہوتا ہے۔ کئی ویب سائٹس پر مختلف سیکشنوں کے لیے الگ الگ آر ایس ایس فیڈز ہوتی ہیں۔

آر ایس ایس کے بارے میں معلومات حاصل کریں

آر ایس ایس وکیپیڈیا پر

آر ایس ایس کی خبریں پڑھنے کے سافٹ ویر

گوگل ریڈر (اس کے لیے اکاونٹ چاہیے)

گوگل کا ذاتی ہوم پیج (اس کے لیے اکاونٹ چاہیے)

میرا یاہو(اس کے لیے اکاونٹ چاہیے)

بلاگ لاینز (اس کے لیے اکاونٹ چاہیے)

نیٹ وابز (اس کے لیے اکاونٹ چاہیے)

نیٹ نیوز وایر

آر ایس ایس کو کو سپورٹ کرنے والے براوزر

موزیلا فایرفاکس

ایپل سفاری (صرف میک)

انٹرنیٹ اکسپلورر7

آر ایس ایس کو کیسے لگوایا جائے

1 آر ایس ایس ریڈر کو ڈاون لوڈ کر کے انسٹال کیا جاے

2 فیڈ کے لنک پر کلک کریں(عام طور پر یہ بٹن نارنجی رنگ کی ایک مستطیل ہوتا ہے جس کے اندر آر ایس ایس یا XMLلکھا ہوتا ہے)

3 آر ایس ایس فائل کا یو آر ایل کاپی کریں اور اپنے نیوز ریڈر میں یہ یو آر ایل پیسٹ کریں۔