-
2012-02-06
دوشنبہ - سرحدوں کی حدودبندی سے متعلق تاجک-کرغیز کمیشن نے 6 فروری کو اپنا نیا اجلاس منعقد کیا۔ اسے ایشیاء پلس ڈاٹ ٹی جے نے تاجک وزارت خارجہ کے حوالے سے رپورٹ کیا۔
وزرات خارجہ نے بتایا کہ کرغیز وفد 11 فروری تک دوشنبہ میں قیام کرے گا۔ دونوں ممالک نے اپنی 1,000 کلومیٹر لمبی سرحد کے تقریبا 50 فیصد حصے کی حدود کا تعین کر دیا ہے۔
-
2012-02-06
اسلام آباد - پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی افغان امن عمل پر خلیجی ریاستون کی قیادت سے مذاکرات کرنے کے لیے 6 فروری کو قطر کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئے۔ اسے میڈيا نے رپورٹ کیا۔
ڈان نیوز نے رپورٹ کیا کہ وزیراعظم کی روانگی سے قبل انکے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مستحکم افغانستان کے لیے افغانیوں کی قیادت میں امن کوششوں کی حمایت کرنا پاکستان کے مؤقف میں ش...
-
2012-02-06
بشکیک - کرغزستان کی ریاستی منشیات کنٹرول سروس نے 26 جنوری سے 4 فروری کے درمیان کئی منشیات سمگلروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ حکام نے دو ملزمان کو 26 جنوری کو بشکیک سے گرفتار کیا، جن میں سے ایک کی شناخت مقامی منشیات گروہ کے سرغنہ کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے 2 فروری کو بشکیک سے ایک اور شخص کو گرفتار کیا اور اس پر حشیش تیار کرنے اور اپنے قبضے میں رکھنے کا الزام عائد کیا۔ پولیس نے اسکے...
-
2012-02-06
الماتی - روس اور یورپ کو سمگل کی جانے والے افغان ہیروئن کی زیادہ مقدار کے لیے ایک شمالی راستے کے استعمال کے بارے میں انکشاف ہوا ہے۔ زاکون ڈاٹ کے زیڈ کے مطابق، یہ بات قازقستان کی کمیٹی برائے انسداد منشیات فروشی کے چیئرمین اناتولی وائبروف نے بتائی۔
انہوں نے وسطی ایشیائی علاقے کے معلوماتی اور کورڈینیشن مرکز کے ممالک کے انسداد منشیات سربراہان کے اجلاس کے دوران بتایا کہ اگر ہم اس سے ق...
-
2012-02-06
اسلام آباد - پاکستان کی سپریم کورٹ نے 6 فروری کو اٹھارویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ضمنی انتخابات کے ذریعے منتخب ہونے والے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے 28 ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
اس فیصلے سے تین سینیٹر، جن میں سے دو وفاقی وزیر ہیں، نو ارکان قومی اسمبلی (این اے) اور 16 صوبائی اسمبلیوں کے ارکان متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے...
-
2012-02-06
لاہور - لاہور میں ملتان روڈ پر واقع ایک تین منزلہ فیکٹری میں 6 فروری کو بوائلر میں دھماکے سے کم از کم چار افراد جاں بحق ہوئے۔ دھماکے سے عمارت زمین بوس ہو گئی۔ اسے میڈيا نے رپورٹ کیا۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، چشم دید گواہوں نے بتایا کہ خاراک محلے کے گنجان آباد علاقے میں واقع فیکٹری میں دھماکے کے بعد عمارت زمین بوس ہو گئی جس سے دو قریبی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ مقامی انتظامیہ...
-
2012-02-06
آستانہ - حکام نے 3 فروری کو قازقستان کی وزارت خزانہ کی کسٹمز کنٹرول کمیٹی کے سابق سربراہ سیرک بیماگانبتوف کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور خاص طور پر بھاری رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ اسے نووستی قازقستان نے 6 فروری کو قازقستان کی مالی معاملات پولیس کے پریس آفس کے حوالے سے رپورٹ کیا۔
پریس آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ بیماگانبتوف پر 3 فروری کو الزامات عائد کر کے گرفتار ک...
-
2012-02-06
قندھار - افغانستان کی جنوبی شہر قندھار میں 5 فروری کو پولیس ہیڈکواٹر پر ایک خودکش کار بم حملے میں نو افراد ہلاک ہوئے۔ اسے اے ایف پی نے رپورٹ کیا۔
افغان صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں سات پولیس اہلکار شامل ہیں جبکہ دھماکے سے 19 افراد زخمی بھی ہوئے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے 5 فروری کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ دوپہر کے قری...
-
2012-02-06
بشکیک - کرغیزستان کی چوئی اوبلاست کے اسکولوں سے تابکار کوئلے کی منتقلی کا کام 10 فروری تک مکمل ہو جائے گا۔ یہ بات کرغیز وزارت ہنگامی صورتحال نے 6 فروری کو بتائی۔
وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ تقریبا 710 ٹن تابکار کوئلہ واپس کیا جائے گا۔ یہ کوئلہ چوئی اور اسک-آتا ڈسٹرکوں مین 16 اسکولوں اور نرسری اسکولوں کو فراہم کیا گیا تھا۔
کارکن اس کوئلے کو بشکیک کے ہیٹنگ پلانٹوں میں س...
-
2012-02-06
دبئی - پاکستان نے 6 فروری کو دبئی میں انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میچ میں ہرا کر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کلین سویپ کر لی۔
یہ پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلی کلین سویپ ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے 2007-2006 کے ایشیز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف کلین سویپ کیا تھا۔
انگلینڈ کی ٹیم 324 رنز کے ہدف کے جواب میں 252 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ دوسری اننگز میں فاسٹ بالر عمر گل اور آف سپنر سعید...
-
2012-02-06
پیرس - ثالثی عدالت برائے کھیل نے 6 فروری کو سپین کے سائیکل سوار البرٹو کونٹاڈور پر 2010 کی ٹور ڈی فرانس ریس کے دوران ڈوپ معائنے میں ناکامی کی وجہ سے دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اسے میڈيا نے رپورٹ کیا۔
میڈیا کے مطابق، پابندی میں اس سال کی ٹور ڈی فرانس اور المپیک مقابلے شامل نہیں ہیں۔ نووستی قازقستان کے مطابق، ٹیم آستانہ نے ایک بیان میں کہا کہ پابندی کی مدت 5 اگست کو ختم کرنے ک...
-
2012-02-06
الماتی - قازقستان نے 5 فروری کو 29 جنوری سے 5 فروری 2012 کو ہونے والی بینڈی چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تین قازقستانی کھلاڑیوں - ویاچسلاو برونکوف، دمتری زاوکوسکی اور ویاچسلاو مارکن - نے دو دو گول کیے۔
وسطی ایشیاء کی دوسری ٹیم کرغزستان کو جاپان نے 4 فروری کو 13ویں پوزیشن کے مقابلے میں 0-4 سے شکست دی، جس سے کرغیزستان کی 14 ویں پوزیشن آئی۔ نووستی قازقستان کے مطابق، مقابلے ...
-
2012-02-06
پشاور - انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو تھراپی اور نیوکلیئر میڈیسن (ارنم) نے کہا ہے کہ 2010 کے مقابلے میں اس سال پاکستان اور افغانستان میں کینسر کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ارنم کے سینیئر میڈیکل افسر ڈاکٹر راؤف خٹک نے 6 فروری کو کنسر کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمنار کو بتایا کہ 2011 میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 5,461 تک پہنچ گئی، جو کہ 2010 میں 4,877 تھی۔ ان میں 3,233 یا 59 فیصد مریض کے پی...