فرار ہونے والے قیدیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک تاجک محافظ جاں بحق

اسٹین راجرز

2010-09-07

دوشنبہ -- سات ستمبر کو مشرقی تاجکستان میں سیکورٹی اہلکاروں اور 23 اگست کو جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کے ایک گروپ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک تاجک محافظ جاں بحق ہو گیا۔ یہ بات ایشیا پلس ڈاٹ ٹی جے نے اپنی خبر میں بتائی۔ حکام نے ہلاک ہونے والے محافظ کی شناخت نہیں بتائی۔

یہ ہلاکت اس وقت ہوئی جب سیکورٹی اہلکار پانچ یا چھ مفرور قیدیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ وخدت شہر، ضلع فیض آباد اور وادی رومت میں روپوش ہیں۔ پولیس نے 25 مفرور قیدیوں میں سے دو کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے