اوش کے ہنگاموں میں شریک شخص کو تیئس سال قید کی سزا
اسٹین راجرز
2010-09-07
اوش -- اوش کی ایک عدالت نے جون کے نسلی فسادات میں حصہ لینے والے ایک شخص کو 23 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ بات 7 ستمبر کو آقی پریس ڈاٹ آرگ نے اپنی خبر میں بتائی۔
عدالت نے زہاخنگیر بذروف کو 12 جون کو بردک کے رہائشی کوبانیچ بیک عمروف کو تشدد کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنے کا مجرم قرار دیا۔ عدالت نے یہ تعین کیا کہ اس کا اقدام نسلی نفرت پر مبنی تھا۔ حکام بذروف کے ساتھیوں کو تلاش کر رہے ہیں۔
خبروں کی ویب سائیٹ 24 ڈاٹ کے جی نے بشکیک کے سابق میئر نریمان تیولیف کے وکیل صفائی سلطان باروتوف کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ کرغیز حکام نے سابق میئر کو رہا کر دیا ہے۔
حکام نے اقتصادی جرائم کے ارتکاب اور بشکیک میں بدامنی کو ہوا دینے کے الزامات میں 6 ستمبر کو تیولیف کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ باروتوف نے بتایا کہ سابق میئر اپنی بے گناہی کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے