قازقستان اور روس اماشیفسکی گیس علاقے کو مشترکہ ترقی دیں گے
اسٹین راجرز
2010-09-07
آتی راؤ اوبلاست، قازقستان -- قازقستان اور روس نے اماشیفسکی گیس علاقے میں گیس کی مشترکہ تلاش اور تحقیق کی غرض سے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بات 7 ستمبر کو وائس آف رشیا کی خبر میں بتائی گئی۔
روس کی آسترا خان اوبلاست اور قازقستان کی آتی راؤ اوبلاست کے درمیان گیس کے ذخائر کا علاقہ مشترک ہے جس میں گیس کا تخمینہ 128 ارب 70 کروڑ مکعب میٹر لگایا گیا ہے۔ یہ پہلا گیس کا علاقہ ہوگا جسے دونوں ملک مشترکہ طور پر ترقی دیں گے۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے