فوج کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے نوے فیصد حصے کو عسکریت پسندوں سے واگزار کرا لیا گیا ہے
عدنان عادل
2010-09-07
اورکزئی ایجنسی – سات ستمبر کو پاکستانی فوج نے دعوٰی کیا کہ اس نے اورکزئی ایجنسی کے تقریباً 90 فیصد حصے کو عسکریت پسندوں سے واگزار کرا لیا ہے اور اب وہ علاقے کے بے گھر افراد کو اپنے گھروں کو واپس لوٹنے میں مدد دے رہی ہے۔
اورکزئی ایجنسی میں فوجی کارروائیوں کے سربراہ بریگیڈیر پرویز ملک نے پشاور میں ہونے والی ایک خبری بریفنگ میں بتایا کہ فوجی کارروائی میں 600 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے بریگیڈیر پرویز ملک کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ ہلاک یا گرفتار ہونے والے تمام عسکریت پسند مقامی تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں میں ساٹھ فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوئے۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے