افغان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی
ضیاء الرحمٰن
2010-09-07
کراچی – افغانستان کی یوتھ افغان کرکٹ ایسوسی ایشن نے کراچی میں منعقدہ ڈاکٹر ایم اے شاہ لیفون نائٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔
چھ ستمبر کو یہ فائنل مقابلہ اے وائے سی اے اور اے او بلیوز کراچی کے درمیان ہوا۔ افغان ٹیم نے یہ مقابلہ 6 وکٹوں اور 61 رن سے جیت لیا۔
سندھ کے صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید محمد علی شاہ نے افغان ٹیم کو کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے اسے کراچی میں ہونے والے آئندہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی مدعو کیا جائے گا۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے