ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب زدہ پاکستان کے لئے دو ارب ڈالر کی اضافی رقم دینے سے انکار کر دیا
عدنان عادل
2010-09-07
اسلام آباد – ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو سیلاب سے بحالی کے منصوبوں کے لئے 2 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا منصوبہ ترک کرتے ہوئے اس کی بجائے ان پروگراموں کی مد سے رقم نکالنے کی پیشکش کی ہے جن کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ یہ بات 7 ستمبر کو ایکسپریس ٹرابیون نے اعلٰی پاکستانی حکام کے حوالے سے اپنی خبر میں بتائی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مسائل یا سست روی کا شکار 30 منصوبوں کی ایک فہرست دی ہے جنہیں منسوخ کر کے رقم کو سیلاب سے بحالی کے پروگراموں پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔ حکومت پاکستان آئندہ چند روز میں اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے 12 جاری منصوبوں کو سست روی کا شکار قرار دیتے ہوئے انہیں بند کرنے کی تجویز دی ہے۔ بینک نے مزید 15 منصوبوں کی نشاندہی کی ہے جنہیں بند کیا جا سکتا ہے۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے