اقوام متحدہ: عالمی استحکام کے لئے پاکستان کی امداد ناگزیر ہے
عدنان عادل
2010-09-07
نوشہرہ – دنیا کو عسکریت پسندی کا شکار پاکستان میں عوام کے دل اور ذہن جیتنے کی غرض سے ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھروں اور کاروباروں کی تعمیرنو کے لئے فراغ دلی سے مدد کرنی چاہیے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام برائے ایشیا بحر الکاہل کے سربراہ اجے چھبر نے کہی۔
انہوں نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدامنی کے علاقائی اور عالمی استحکام پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ یہ بات 6 ستمبر کو ذرائع ابلاغ کی خبروں میں ان کے دورہ نوشہرہ کے حوالے سے بتائی گئی۔
اجے چھبر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے امداد کی ابتدائی اپیل کے جواب میں مطلوبہ رقم کا تقریباً 64 فی صد حصہ موصول ہوا ہے اور 17 ستمبر کو دوسری اپیل کی جائے گی۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے