تحریک طالبان پاکستان سرکاری فوج کے خلاف حملے جاری رکھے گی
عدنان عادل
2010-09-07
پشاور – پاکستانی طالبان نے ملک کی سیکورٹی فورسز پر حملے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور انہوں نے عام شہریوں کو سیکورٹی فورسز کے نزدیک رہنے کے خلاف متنبہ کیا ہے۔ یہ بات تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان اعظم طارق نے ذرائع ابلاغ کو فون پر بتائی۔
ترجمان نے بتایا کہ طالبان پاکستانی سیکورٹی فورسز کو اس لئے نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ حکومت نے غیر ملکی افواج کو طالبان پر حملہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
ڈان نے اپنی خبر میں بتایا کہ طالبان نے لکی مروت تھانے پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی جس میں 3 بچوں سمیت 19 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ طارق نے کہا کہ انہیں بچوں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے