اعصام قریشی یو ایس اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
عدنان عادل
2010-09-07
اسلام آباد – چھ ستمبر کو پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نیویارک میں منعقدہ یو ایس اوپن کے مخلوط ڈبل مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ان کی ساتھی کویتا پیشچکے نے ارجنٹائن کی جیسیلا دلکو اور یورا گوئے کے پابلو کیووس کو تین چھ، چھ دو اور دس چار سے شکست دی۔
سات ستمبر کی شام اعصام الحق اور کویتا پیشچکے کا مقابلہ جرمنی کی عینا لینا گرونے فیلڈ اور بہاماس کے مارک نوئلز سے ہوگا۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے