کوہاٹ کار بم دھماکے میں چھہ بچوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک
سٹاف رپورٹ
2010-09-07
کوہاٹ - کوہاٹ میں پولیس ہیڈکواٹر کو نشانہ بنائے جانے والے کار بم دھماکے میں کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے جن میں پولیس اہل کار، خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، سات ستمبر کو ہونے والے اس دھماکے میں پچاس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کوہاٹ کے اعلی انتظامی اہل کار خالد خان کے مطابق، مرنے والوں میں چھہ پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔ ڈان نے پولیس کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نشانہ بننے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جو کہ گیریژن سینٹر میں روزہ کھول رہے تھے۔
ڈان نے خبر دی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چھہ بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے