پاکستان کے ٹیکس حکام کا کرکٹروں کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ
عدنان عادل
2010-09-06
اسلام آباد – پاکستان کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی کرکٹروں کے اثاثوں کی چھان بین کرے گا۔ یہ بات 6 ستمبر کو روزنامہ جنگ نے اپنی خبر میں بتائی۔ یہ خبر انگلینڈ میں کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد سامنے آئی ہے۔
روزنامہ جنگ نے ٹیکس حکام کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنے علاقائی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ گزشتہ پانچ سال سے کھیلنے والے قومی کرکٹروں کے بینک اکاؤنٹوں، اثاثوں اور ان کی زیر ملکیت گاڑیوں کی تفصیلات جمع کریں۔
ایف بی آر کے ایک سینئر عہدیدار اسرار رؤف نے بتایا کہ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کرے گا کہ وہ اپنے اخراجات اور کھلاڑیوں، سیلیکٹروں، کوچوں اور منیجروں کو کی جانے والی ادائیگیوں کے گوشوارے پیش کرے۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے
khatam nahi karne chahe ya sirf jormana karna chaheya
پاکستانی کھلاڑی انتہائی کاہل الوجود، احمق اور شیطان صفت ہیں۔ وہ اپنے ملک کی خاطر نہیں کھیلتے۔ پاکستانی کرکٹ کو ختم کر دینا چاہیے کیونکہ پاکستانی عوام کا مشاہدہ بہت گہرا ہے اور وہ سماجی محرومیوں سے دوچار ہیں۔