شمالی افغانستان میں اتوار کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز ہو گا
اسٹین راجرز
2010-09-03
کابل – عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اور افغان وزارت برائے صحت عامہ نے بدخشاں، تخار، قندوز، بغلان اور بلخ صوبوں میں 5 سال سے کم عمر 15 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ تین روزہ اس مہم کا آغاز 5 ستمبر سے ہو گا۔ یہ بات 2 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ایک بیان میں بتائی گئی۔
یونیسیف کے ترجمان پیٹر کراؤلے نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے صوبہ قندوز میں ایک بچے میں پولیو کی تشخیص کی جس کے بعد پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ افغانستان کے شمالی صوبوں میں دس سال بعد یہ پولیو کا پہلا واقعہ تھا۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے