اسکاٹ لینڈ یارڈ کی معطل پاکستانی کھلاڑیوں سے تفتیش

عدنان عادل

2010-09-03

لندن – اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام نے میچ فکسنگ کے الزام میں بین الاقوامی کرکٹ سے عارضی طور پر معطل کیے جانے والے تین پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ یہ بات 3 ستمبر کو ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتائی گئی۔

آج نیوز کی خبر کے مطابق، سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو تفتیش کے لئے شمالی لندن کے ایک تھانے میں طلب کیا گیا۔

اس سے قبل، بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے تینوں کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے سے عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں گزشتہ ماہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں غیر ذمہ دارانہ رویے کے الزامات کا سامنا ہے۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے