آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے سیلاب قرض کی منظوری، ہنگامی قرض کی ادائیگی ملتوی
عدنان عادل
2010-09-03
اسلام آباد – بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لئے جاری ہنگامی قرض کے علاوہ سیلاب کی ہنگامی امداد کے لئے مزید 45 کروڑ امریکی ڈالر کی منظوری دی ہے۔ یہ بات 2 ستمبر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جاری کردہ ایک بیان میں بتائی گئی۔
آئی ایم ایف پاکستان کو یہ امداد اپنی "قدرتی آفات کی ہنگامی امداد" پالیسی کے تحت فراہم کرے گا۔ تاہم، آئی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا کہ امداد آئی ایم ایف کے انتظامی بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔
دریں اثناء، آئی ایم ایف نے دشوار اقتصادی حالات میں مدد کی غرض سے فراہم کیے جانے والے قرض کی 1 ارب 70 کروڑ ڈالر پر مشتمل قسط روک دی ہے اور پاکستان کی معیشت کا پانچواں جائزہ بھی دسمبر تک ملتوی کر دیا ہے۔ یہ بات ایکسپریس نیوز نے اپنی خبر میں بتائی۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے