دو بھائیوں کو تشدد سے ہلاک کرنے کے الزام میں سات افراد گرفتار

عدنان عادل

2010-08-21

سیالکوٹ، پاکستان -- حکام نے بتایا ہے کہ انہوں نے پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک ہجوم کی جانب سے دو نوجوان بھائیوں کو وحشیانہ تشدد سے ہلاک کرنے کے دوران خاموش تماشائی بنے پولیس اہلکاروں میں سے دو کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بات 20 اگست کو ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتائی گئی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں دکھائی جانے والی ایک وڈیو کے مطابق، دونوں بھائیوں پر ہونے والے تشدد کے دوران آٹھ پولیس اہلکار خاموشی سے کھڑے تماشا دیکھتے رہے اور انہوں نے ہجوم کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ پولیس نے تشدد کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا۔

ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، 15 اگست کو ایک ہجوم نے حافظ مغیث اور حافظ منیب پر ڈاکو ہونے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں زمین پر لٹا کر وحشیانہ تشدد کیا۔

پنجاب حکومت نے یہ واقعہ پیش آنے اور مشتبہ افراد کے خلاف بروقت کارروائی نہ کرنے پر ضلع کے اعلٰی پولیس افسروں کو اپنے عہدوں سے ہٹا دیا۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 6)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے

  • lula day do police ko

    August 26, 2010 @ 03:08:00PM
    kamra