افغان طالبان نے ایک مرد اور عورت کو سنگسار کر دیا
قاسم یوسف زئی
2010-08-16
کابل -- افغان طالبان نے ناجائز تعلقات کے الزام میں ایک مرد اور عورت کو سنگسار کر دیا۔
ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی نے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کے گورنر محمد ایوب کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ 23 سالہ عورت اور 28 سالہ مرد کو ناجائز تعلقات کے شبے میں ہلاک کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں طالبان کے زیر اثر گاؤں ملا قلی میں سنگسار کیا گیا۔ ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی خبر کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا کہ 15 اگست کو 100 کے قریب افراد، جن میں سے بیشتر طالبان تھے، مبینہ اعتراف جرم سننے کے لئے جمع ہوئے تھے۔
ریڈیو کی خبر میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے اوائل میں بھی مغربی افغانستان میں طالبان نے ایک حاملہ بیوہ خاتون کو مبینہ زنا کاری کے الزام میں سرعام زدوکوب کر کے ہلاک کر دیا تھا۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے
میری خواہش ہے کہ ہر شخص روزانہ ایک روپیہ بچائے اور اسے ایک اکاؤنٹ میں جمع کرا دے۔ اس طرح ہم ہر روز ایک کروڑ روپیہ جمع کر کے اسے بے یارومددگار افراد کو دے سکیں گے۔
طالبان افغان عوام کو قتل کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ وہ موجودہ تاریخ میں سب سے بڑے مجرم ہیں۔ وہ افغانیوں کے قتل عام میں ملوث سب سے بڑی تنظیم آئی ایس آئی کے آلہ کار ہیں۔
انہوں نے شرعی قوانین کے تحت یہ کیا ہے۔
خبروں میں اس مسئلے پر تفصیلی بات ہو چکی ہے۔ مثال کے طور پر افغانستان میں عوام کیوں ہلاک ہو رہے ہیں؟