غیر سرکاری تنظیم کا تارکین وطن محنت کشوں کی ہلاکتوں اور گمشدگیوں کو نظر انداز کرنے کا الزام
علی شیر کریموف
2010-07-29
خوارزم، ازبکستان -- ازبکستان اور غیر ملکی حکام ان خاندانوں کی تکالیف کو نظر انداز کر رہے ہیں جن کے روزی کمانے والے تارکین وطن رشتہ دار ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔ یہ بات 28 جولائی کو خوارزم کے ایک انسانی حقوق گروپ نزہوت نے اپنے بیان میں کہی۔
نزہوت نے حال ہی میں روس میں وفات پانے والے چار افراد اور روس یا قازقستان میں لاپتہ ہونے والے پانچ افراد کے نام بتائے اور کہا کہ تینوں متعلقہ ملکوں کے حکام محنت کشوں کے خاندانوں کے استفسارات کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔
نزہوت نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کی اموات اور لاپتہ ہونے کے واقعات سے خاندانوں کے لئے معاوضے یا قابل اعتماد انشورنس کے فقدان کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے اور انہیں طلاق، وراثت یا جائیداد کے لین دین جیسے قانونی معاملات کے لئے دستخط دستیاب نہ ہونے پر مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے