تاجک اور افغان اہلکاروں نے سال دو ہزار دس کی پہلی شمشاہی میں چھ سو تریسٹھ کلوگرام منشیات ضبط کی
جمیلہ سجود
2010-07-28
دوشنبہ – سال 2010 کی پہلی ششماہی کے دوران تاجکستان کے انسداد منشیات ادارے نے افغان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ 30 مشترکہ کارروائیوں میں 663 کلوگرام منشیات ضبط کی ہے۔ یہ بات 28 جولائی کو تاجکستان کے انسداد منشیات ادارے کے ترجمان سعد اللو رخمتل لوئیف نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔
ان کارروائیوں کے نتیجے میں 36 مشتبہ اسمگلروں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی۔ ضبط کی جانے والی منشیات میں ہیروئن، خام افیون، چرس اور دیگر مواد شامل ہیں۔
انسداد منشیات ادارے نے اس عرصے کے دوران 491 افراد کو گرفتار کیا جن میں سے غیر ملکیوں کا تعلق آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ، پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، لتھوانیا اور دیگر ملکوں سے ہے۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے