قازقستان میں ایڈز مرکز کی دھوکہ دہی کی تحقیقات

اسٹین راجرز

2010-07-28

الماتی – حکام نے قازقستان کے قومی ایڈز مرکز میں دھوکہ دہی سے متعلق دو مقدمات کا آغاز کیا ہے۔ یہ بات 28 جولائی کو قازقستان ٹوڈے نے الماتی کے سینئر پراسیکیوٹر عظمت علی بیکوف کے حوالے سے اپنی خبر میں بتائی۔

انہوں نے بتایا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ خریدی جانے والی 5 لاکھ سرنجیں کاراگندا اور مانگستاؤ کے ایڈز مراکز میں پہنچی ہی نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صرف الماتی کے لئے منگوائے جانے والے 1 کروڑ 33 لاکھ قازق ٹینگے (90 ہزار دو سو بانوے امریکی ڈالر) مالیت کے ایچ آئی وی ٹیسٹ نظام کو ریکارڈ میں جنوبی قازقستان بھجوایا گیا تاہم وہ اپنی منزل پر کبھی نہیں پہنچے۔ حکام سرنج کے مقدمے میں ایک ادویات ساز کمپنی ازہا فارما کے ڈائریکٹر اور ایچ آئی وی ٹیسٹ نظام کے مقدمے میں قومی ایڈز مرکز کے متعدد نامعلوم ملازمین سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے