کرغزستان کے انتخابات میں ایک سو اڑتالیس جماعتوں کی شرکت
اسٹین راجرز
2010-07-28
بشکیک – کرغزستان میں اکتوبر کے پارلیمانی انتخابات کے لئے 148 سیاسی جماعتوں نے اندراج کرایا ہے۔ یہ بات 27 جولائی کو یوریشیا نیٹ نے اپنی خبر میں بتائی۔
عطا جرت پارٹی کے بانی بذربے تیمیشوف نے یوریشیا نیٹ کو بتایا کہ اتنے چھوٹے ملک کے لحاظ سے سیاسی جماعتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ حامی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ جماعتوں کی زیادہ تعداد ملک میں پرتشدد سیاسی کشیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے۔ کرغزستان میں رواں سال بدامنی کے پہلے ہی کئی واقعات ہو چکے ہیں۔
تاہم، ہر کوئی مایوس نہیں ہے۔ معزول صدر کرمنبیک بکائیف کے سابق مشیر اک زہول بردیئیف نے یوریشیا نیٹ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ کرغیز باشندے دوبارہ عدم استحکام سے بچنے کی ہر ممکن کوششیں کریں گے۔
تجزیہ کاروں نے انسٹیٹیوٹ برائے جنگ و امن کی اطلاع کاری کو بتایا کہ سابق عبوری حکومت کے عہدیداروں کی زیر قیادت جماعتیں انتخابات میں ممکنہ طور پر مضبوط حریف کے طور پر ابھریں گی۔ تاہم، انہیں اس تاثر سے نقصان پہنچ سکتا ہے کہ جون میں ملک کے جنوبی علاقوں میں فسادات کے دوران ان کے رہنما نااہل ثابت ہوئے۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے