افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے پچیس شہری جاں بحق
قاسم یوسف زئی
2010-07-28
کابل – جنوب مغربی افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے پچیس بس مسافر جاں بحق اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ایک بس صوبہ نیمروز کے ضلع دلارام کی ایک شاہراہ سے گزر رہی تھی کہ دھماکہ ہو گیا۔
ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کی خبر میں بتایا گیا کہ سڑک کے کنارے نصب بم طالبان کا ایک اہم ہتھیار ہیں۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے