پنجاب میں خاندانی دشمنی کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک

عدنان عادل

2010-07-28

لاہور – اٹھائیس جولائی کو پنجاب کے شہر دیپالپور کے ایک نواحی گاؤں میں خاندانی دشمنی کے نتیجے میں علی الصبح ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ قاتلوں نے چھریوں اور کلہاڑی کا استعمال کرتے ہوئے ان افراد کو ہلاک کیا۔ مقتولین میں 18 ماہ سے 6 سال کی عمر کی بچیاں، باپ نواز، ماں حفیظاں اور چچا تاج شامل ہیں۔

ڈان کی خبر کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ننکانہ صاحب کے فضل شاہ گروپ سے تھا۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے