گروپ کھیلوں میں پختاکور کی ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست
ڈین شیونڈ
2010-03-11
تاشقند – اے ایف سی چیمپئنز لیگ سیزن میں، سعودی عرب کے الشباب کلب نے ایف سی پختاکور کے خلاف میچ کے اختتامی منٹوں میں دو گول کر کے اسے 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی اور گروپ سی میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
اے ایف سی کی ویب سائیٹ پر کھیل کی لمحہ بہ لمحہ روداد کے مطابق، الشباب کے فارورڈ کھلاڑی فلاویو نے کافی دیر سے جاری دفاعی لڑائی کا رخ تبدیل کرتے ہوئے 61ویں منٹ میں گول کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے ایک اور گول کرتے ہوئے اسے مخالف ٹیم پر صفر کے مقابلے میں دو گول سے سبقت دلا دی جبکہ ابھی میچ ختم ہونے میں 17 منٹ باقی تھے۔
ایف سی پختاکور کے متبادل کھلاڑی علی شیر عزیزوف نے کھیل کے 77ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے خلاف سبقت کو 1 گول سے کم کر دیا۔ تاہم اس کے بعد وہ مسلسل جارحانہ کھیل جاری نہ رکھ سکے کیونکہ الشباب کے کھلاڑی اپنے برتری کو قائم رکھنے کے لئے وقت پورا کرتے رہے اور اختتامی سیٹی بجنے پر احمد ال کابی نے گیند کو سر کی ضرب سے ایک جانب اچھال دیا۔
پختاکور کے کوچ میودراگ رادولووک نے اے ایف سی کو بتایا کہ ان کی ٹیم کھیل میں تعطل پیدا کرنے کے حربوں کے باعث ناکام رہی لیکن یہ ان کی شکست کی مکمل وجہ نہیں تھی۔
اے ایف سی نے کوچ کے حوالے سے بتایا کہ اس بار ہماری قسمت خراب تھی اور ہم نے بہت سے مواقع ضائع کر دیے۔ جو ٹیم بھی پہلا گول کر لے وہی فاتح ہو جاتی ہے۔ دوسری جانب ہم نے بھی ایک گول کیا۔
دریں اثناء، الشباب کے کوچ جیمی پاچیکو نے پختاکور کے مڈفیلڈر اودل احمیدوف کی کوششوں کو سراہا۔
پاچیکو نے کہا کہ وہ بہترین کھلاڑی ہیں۔ ہم نے منتقلی کے عرصے کے دوران ان کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پختاکور نے انہیں اپنے ساتھ شامل کرنے کے لئے کافی زیادہ زور لگایا تھا۔
تیئس مارچ کو گروپ کے مرحلے میں پختاکور کا ایران کے فولاد مبارکہ سپاہان کے ساتھ دوسری پوزیشن کے لئے مقابلہ ہو گا۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے