قازق صدر کے داماد اور بیٹی فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

کاپیزا نور تازینا

2010-03-11

نیویارک – دس مارچ کو فوربز جریدے میں دنیا کے امیر ترین افراد کی شائع ہونے والی سالانہ فہرست میں قازق صدر نور سلطان نذر بائیف کے قریبی رشتہ دار بھی شامل ہیں۔

فہرست میں نذر بائیف کے داماد تیمور کلی بائیف اور بیٹی دینارا کلی بائیفا 880ویں نمبر پر ہیں۔ جریدے میں ان کے کل اثاثوں کا تخمینہ 1 ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر لگایا گیا ہے۔

قازقستان کی کئی دیگر شخصیات بھی اس فہرست میں موجود ہیں جن میں تانبے کے تاجر ولادیمیر کم (247واں نمبر، اثاثوں کی مالیت 3 ارب 70 کروڑ ڈالر)، کان کنی کے شعبے کی ممتاز شخصیت علی دزہان ابراگیموف (287 واں نمبر، اثاثوں کی مالیت 3 ارب 30 کروڑ ڈالر) اور بینکار نور زہان سب خان بردن (کلی بائیف اور کلی بائیفا کے مساوی 880واں نمبر) شامل ہیں۔ فہرست میں وسطی ایشیا کے کسی دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والے افراد شامل نہیں۔

فہرست میں پہلے نمبر پر میکسیکو کے ٹیلی مواصلات کے ایگزیکیٹو کارلوس سلم ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 53 ارب 50 کروڑ ڈالر ہے۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 1)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے