چین کا یورپ تک ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ

کاپیزا نور تازینا

2010-03-11

بیجنگ – چین یورپ کے ساتھ منسلک ہونے کے لئے روس اور جنوبی اور وسطی ایشیا کے 16 ملکوں سے گزرنے والی تیز رفتار ریلوے لائنوں کا ایک جال بچھانا چاہتا ہے۔ یہ بات 11 مارچ کو جی زی ٹی ڈاٹ آر یو نے اپنی خبر میں بتائی۔

ان میں سے ایک راستہ قازقستان، ازبکستان، ترکمانستان، ایران اور ترکی سے گزرتا ہوا جرمنی پہنچے گا۔

ریل کی صنعت کے تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ یہ برق رفتار ٹرینیں 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے دو دن میں چین سے لندن پہنچیں گی۔ تجزیہ کاروں کو توقع ہے کہ ان لائنوں کی تعمیر 2020 تک مکمل ہو جائے گی۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے