عالمی بینک روگن بجلی گھر کی تعمیر کے اثرات کی تحقیق میں مالی معاونت کرے گا
کاپیزا نور تازینا
2010-03-11
دوشنبہ – عالمی بینک تاجکستان کے روگن پن بجلی گھر منصوبے کی تعمیر سے متعلق تکنیکی اور ماحولیاتی خدشات کی تحقیق کے لئے فنڈ مختص کرے گا۔ یہ بات 11 مارچ کو سی اے نیوز نے اپنی خبر میں بتائی۔
اس بات کا اعلان 10 مارچ کو عالمی بینک کے وسطی ایشیا کے لئے علاقائی ڈائریکٹر موتو کونیشی نے تاجک صدر امام علی رحمان کے ساتھ دوشنبہ میں ایک ملاقات کے بعد کیا۔
تاجکستان نے اپنی توانائی کی ترسیل کو مستحکم کرنے اور بجلی کی برآمدات میں اضافہ کرنے کا تصور قائم کر رکھا ہے لیکن ازبکستان نے ماحولیات اور اپنی آبی ترسیل سے متعلق خدشات کا اظہار کیا ہے۔
ماضی میں ازبکستان اس منصوبے کے اثرات کا ایک خودمختار جائزہ لینے پر زور دیتا رہا ہے۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے