مغوی برطانوی بچہ سیالکوٹ سے بازیاب
عدنان عادل
2010-03-11
سیالکوٹ -- پولیس نے ایک ہفتہ قبل جہلم میں اپنی دادی کے گھر سے اغوا ہونے والے برطانوی بچے کو بازیاب کرا لیا ہے۔ یہ بات 11 مارچ کو ذرائع ابلاغ نے اپنی خبروں میں بتائی۔
پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ پولیس نے 5 سالہ ساحل نقاش کو سیالکوٹ سے بازیاب کرا لیا اور وہ اپنے والد کے ہمراہ لندن لوٹ گیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق، وزیر قانون نے بتایا کہ بچے کے اغوا میں اس کے چند دیگر رشتہ دار ملوث تھے۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے