بی بی سی اردو: طالبان رہنما فقیر محمد زندہ ہیں

عدنان عادل

2010-03-11

پشاور -- تحریک طالبان پاکستان کے نائب سربراہ مولوی فقیر محمد نے پشاور میں بی بی سی کے نمائندے کو فون کر کے قطعی انداز میں کہا ہے کہ وہ پاکستانی حکومت کے دعوے کے برعکس بمباری میں ہلاک نہیں ہوئے۔ یہ بات 11 مارچ کو بی بی سی اردو نے اپنی خبر میں بتائی۔

چھ مارچ کو وزیر داخلہ رحمان ملک نے اعلان کیا تھا کہ فقیر محمد اور ان کے دو قریبی ساتھی قاری ضیاء الرحمٰن اور فتح محمد مہمند ایجنسی کے ایک مکان پر ہونے والے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

بی بی سی اردو کے مطابق، فقیر محمد کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے دو دیگر ساتھی باجوڑ ایجنسی میں مقیم تھے۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے