شمالی وزیرستان میں فضائی حملے میں چودہ افراد ہلاک

عدنان عادل

2010-03-11

میران شاہ -- شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتاخیل میں ہونے والے فضائی حملوں میں ایک گھر اور تین گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 14 افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ بات 10 مارچ کو ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتائی گئی۔

روزنامہ ڈان کے مطابق، دونوں فضائی حملے ایجنسی کے صدر مقام میران شاہ سے 50 کلومیٹر دور مزار ماداخیل گاؤں میں ہوئے جو کہ طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ حافظ گل بہادر کے عسکریت پسند حقانی نیٹ ورک کے ساتھ رابطے ہیں۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے