تاجکستان میں تبلیغی جماعت کے چھپن اراکین کو سزا
کاپیزا نور تازینا
2010-03-10
دوشنبہ – تاجکستان کی سپریم کورٹ نے کالعدم انتہا پسند تنظیم تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے کے الزام میں 56 مدعا علیہان کو سزا سنائی ہے۔ یہ بات 10 مارچ کو ایشیا پلس ڈاٹ ٹی جے نے اپنی خبر میں بتائی۔
عدالت نے 23 مدعا علیہان کو تین سے چھ سال قید کی سزا سنائی اور دیگر پر جرمانے عائد کیے۔
اگرچہ تبلیغی جماعت ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اور اسلامی حکومتوں کے قیام کا مطالبہ نہیں کرتی لیکن بعض افراد کے خیال میں یہ دہشت گرد گروپوں میں داخلے کا نقطہ آغاز ہے۔ کرغزستان کی حکومت نے 2006 میں تنظیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے