کرغزستان کے قومی سلامتی کے اہلکاروں پر زیر حراست افراد کو فرار ہونے میں مدد دینے کا الزام

کاپیزا نور تازینا

2010-03-10

بشکیک – کرغزستان کی قومی سلامتی سروس کے دو سابق اہلکاروں، اے زہوما بائیف اور ایس قادروف، کو بالترتیب دس اور گیارہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان پر نومبر 2009 میں کالعدم جماعت اسلامی جہاد یونین کے تین مشتبہ اراکین کو جیل سے فرار ہونے میں مدد دینے کا الزام تھا۔ یہ بات 9 مارچ کو لینتا ڈاٹ آر یو نے اپنی خبر میں بتائی۔

عدالت نے انہیں جیل کی چابیاں قیدیوں کے حوالے کرنے کا قصور وار ٹھہرایا۔

ایک اور مقدمے میں اسیک کول علاقے کے ایک رہائشی تاشتن بیک اوسکون بائیف نے کرغیز صدر کرمنبیک بکائیف سے اپیل کی ہے کہ وہ مبینہ طور پر انہیں زد و کوب کرنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والے قومی سلامتی کے اہلکاروں کو سزا دیں۔ یہ بات 10 مارچ کو آقی پریس نے اپنی خبر میں بتائی۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے