بشکیک کے میئر کا سترہ مارچ کو حزب اختلاف کی مجوزہ ریلی پر اعتراض
کاپیزا نور تازینا
2010-03-10
بشکیک – بشکیک کے میئر نریمان تیولیف نے حزب اختلاف کی جانب سے 17 مارچ کو وسطی الاتو چوک میں ایک ریلی منعقد کرنے کے منصوبے پر اعتراض کیا ہے۔ یہ بات 10 مارچ کو آر آئی اے نوووستی نے اپنی خبر میں بتائی۔
تیولیف نے کہا کہ یہ چوک ایک اہم شاہراہ پر واقع ہے اور اس وجہ سے عوامی اجتماعات کے لئے غیر موزوں ہے۔
دریں اثناء، 10 مارچ کو حزب اختلاف کے رہنماؤں کی زیر قیادت نارین کے ہزاروں باشندوں نے ایک مقامی اسٹیڈیم میں جمع ہو کر حرارت اور بجلی کے بلوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔ یہ بات 10 مارچ کو ریگنم ڈاٹ آر یو نے اپنی خبر میں بتائی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر کرمنبیک بکائیف اور ان کے ساتھی بدعنوانی سے توانائی کے سرکاری اثاثے فروخت کر رہے ہیں۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے
جی ہاں، میں توئیف کی بات سے مکمل طور پر متفق ہوں۔ یہ شہر میں سب سے عمدہ جگہ ہے۔ کوئی اور جگہ بھی ڈھونڈی جا سکتی ہے۔