قازقستان کی کاراچا گانک گیس ذخیرے کے انتظام و انصرام میں حصہ لینے کی خواہش

کاپیزا نور تازینا

2010-03-10

آستانہ – قازقستان ملک کے مغربی حصے میں تیل اور گیس کے ذخیرے کاراچا گانک کے انتظام و انصرام کے ذمہ دار کنسورشیم میں شراکت دار بننا چاہتا ہے۔ قازقستان اس ذخیرے کو قومی ٹیکس نظام کے دائرہ کار میں لانے پر بھی غور کر رہا ہے۔ یہ بات 10 مارچ کو نوووستی قازقستان نے وزارت توانائی و معدنی وسائل کے ایگزیکیٹو سیکرٹری کانات بیک سفینوف کے حوالے سے بتائی۔

کاراچا گانک پٹرولیم آپریٹنگ کمپنی اس وقت چار بین الاقوامی کارپوریشنوں کے زیر انتظام ہے۔ ان میں برطانیہ کے بی جی گروپ کا حصہ 32.5 فیصد، اٹلی کی اینی کا 32.5 فیصد، امریکا کی شیورون کا 20 فیصد اور روس کی لک آئل کا 15 فیصد ہے۔ ان کا 40 سال کے عرصے پر محیط پیداوار کی شراکت کا منصوبہ 1997 سے چل رہا ہے۔

کاراچا گانک ذخیرے سے نکالی جانے والی گیس اور تیل پر برآمدی محصولات عائد کرنے پر بطور احتجاج برطانوی شراکت دار کمپنی نے 2009 میں قازقستان پر بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا تھا۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے