پاکستان میں کرکٹ کے دو سابق کپتانوں پر پابندی
عدنان عادل
2010-03-10
اسلام آباد -- دس مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد یوسف اور یونس خان کو معطل کر دیا۔ ان پر دسمبر اور جنوری میں ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ یہ معطلی غیر محدود مدت کے لئے ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ دورے کے دوران یوسف اور یونس ٹیم کی اندرونی چپقلش میں ملوث تھے جس سے ٹیم کے حوصلے پست ہو گئے۔
پی سی بی نے آل راؤنڈر شعیب ملک اور فاسٹ باؤلر رانا نوید پر ایک سال کی پابندی اور جرمانہ عائد کیا۔ بورڈ نے نوجوان بلے باز عمر اکمل اور شاہد آفریدی پر بھی جرمانہ کیا۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے
اچھا انتخاب ہے۔