آئی ایس آئی کے سربراہ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع
عدنان عادل
2010-03-10
اسلام آباد -- انٹر سروسز انٹیلیجنس (ئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ وہ 18 مارچ کو ریٹائر ہونے والے تھے۔ یہ بات 10 مارچ کو ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتائی گئی۔ پاشا چوتھے لیفٹیننٹ جنرل ہیں جن کی حال ہی میں فوج کے سربراہ نے مدت ملازمت میں توسیع کی ہے۔ احمد شجاع پاشا نے اکتوبر 2008 میں آئی ایس آئی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے