ورلڈ وژن کے دفتر پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق
عدنان عادل
2010-03-10
مانسہرہ -- دس مارچ کو ضلع مانسہرہ میں ایک غیر سرکاری تنظیم ورلڈ وژن کے دفتر پر عسکریت پسندوں کے حملے میں دو خواتین سمیت کم سے کم پانچ کارکن جاں بحق اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
بی بی سی اردو کے مطابق، مانسہرہ سے 40 کلومیٹر دور تحصیل اوگی کے علاقے ڈوگئی میں ایک درجن سے زائد مسلح افراد ورلڈ وژن کے دفتر میں داخل ہوئے اور انہوں نے دستی بم پھینکنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد پاکستانی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، حملہ آور عملے کے افراد کو ایک ایک کر کے گھسیٹتے ہوئے ایک کمرے میں لے گئے اور انہیں گولی مار دی۔ روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق، حملے کے بعد دو منزلہ عمارت منہدم ہو گئی۔ یہ غیر سرکاری تنظیم علاقے میں اکتوبر 2005 کے زلزلے کے بعد سے کام کر رہی ہے۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے