انڈونیشیائی پولیس نے بالی بم دھماکوں کے مبینہ منصوبہ ساز کو ہلاک کر دیا
سٹاف رپورٹ
2010-03-10
جکارتہ، انڈونیشیا — انڈونیشیا کے صدر سُوسیلو بیمبینگ یُڈویونو نے دس مارچ کو اعلان کیا کہ پولیس نے ایک ایسے شخص کو ہلاک کیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ اس نے 2002 میں ہونے والے اُن بالی دھماکوں کی منصوبہ بندی کی تھی جن میں 202 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
انڈونیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، ڈلمیٹن —جو جوکو پٹییو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے— نو مارچ کو بنتن صوبہ میں پامولنگ کے مقام پر پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔ وہ انڈونیشیا کے مطلوب ترین دہشت گردوں میں سے ایک تھا جس کے بارے میں خیال ہے کہ اُسے القاعدہ نے افغانستان میں تربیت دی تھی۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے