دو پاکستانی کرکٹروں پر ایک سال کے لئے پابندی

عدنان عادل

2010-03-09

اسلام آباد -- پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے دوران نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر دو سینئر کھلاڑیوں، رانا نوید الحسن اور شعیب ملک، کو ایک سال کے لئے معطل کر دیا ہے۔ یہ بات 9 مارچ کو آج نیوز کی خبر میں بتائی گئی۔

ٹی وی اسٹیشن کے مطابق، پاکستانی کرکٹ بورڈ نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر دونوں کھلاڑیوں کو سزا سنائی۔ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک پر 20 لاکھ روپے (23,637 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا گیا۔ پی سی بی نے دورے کے دوران کم سنگین خلاف ورزیوں پر عمر اکمل، شاہد آفریدی اور کامران اکمل کو بھی جرمانہ کیا۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے

  • یہ ایک نامکمل مضمون ہے جس میں شامل چند معلومات غلط ہیں، مثال کے طور پر اتھلیٹوں کے نام درست نہیں ہیں۔ اس کے باوجود مجھے حقیقتاً اور دل کی گہرائیوں سے آپ کی ویب سائیٹ پسند ہے۔ شہرزاد وفا

    March 10, 2010 @ 02:03:00AM
    shaharzad wafa