خواتین کو زندہ درگور کرنے پر چار افراد کو عمر قید کی سزا

عدنان عادل

2010-03-09

نصیر آباد -- نو مارچ کو روزنامہ جنگ کی خبر میں بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے 2008 میں صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں تین خواتین کو زندہ درگور کرنے کے الزام میں چار افراد کو 25 سال قید کی سزا سنائی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، ان چاروں ملزموں میں غوث بخش، رحمت اللہ، میر اللہ بخش اور محمد عارف شامل ہیں۔

ملزمان نے 31 اگست 2008 کو تمبو تحصیل کے گاؤں گوٹھ نارنگ میں ان خواتین کو زندہ دفن کر دیا تھا۔ واقعے میں تینوں خواتین ہلاک ہو گئیں۔ ملزمان نے ان خواتین کو سیاہ کاری کا قصور وار ٹھہرایا تھا۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے