تیاری کے ذریعے قازقستان کی جیلوں کے حالات میں بہتری

اسٹین راجرز

2010-03-09

جنیوا – آٹھ مارچ کو اقوام متحدہ کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اراکین کے سامنے قازقستان میں جیلوں کے حالات کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

تشدد سے متعلق نمائندہ خصوصی مینفرڈ نوواک نے کونسل کے سامنے اپنی رپورٹ میں کہا کہ قازقستان میں حراست کے حالات کہیں بہتر ہیں اور ان میں حالیہ سالوں میں اصلاحات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اکا دکا واقعات میں حد سے زائد تشدد کیا گیا ہے لیکن یہ وسیع پیمانے پر یا منظم واقعات نہیں ہیں اور حکومت نے نمائندہ خصوصی کے ساتھ تعاون کیا ہے اور انہیں مزید معلومات فراہم کی ہیں۔

تاہم، نوواک نے قازق حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے ان کے معائنے سے قبل جیلوں اور قیدیوں کو تیار کرنے کے لئے کافی حد تک کوششیں کی تھیں جس سے ان کے اچانک دورے کا مقصد فوت ہو گیا۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے