کرغزستان کی حزب اختلاف کا سترہ مارچ کو بشکیک میں ریلی نکالنے کا ارادہ
کاپیزا نور تازینا
2010-03-09
بشکیک – کرغزستان کی حزب اختلاف 17 مارچ کو بشکیک کے مرکز میں واقع الاتو چوک پر قومی اجتماع منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بات 9 مارچ کو آر آئی اے نوووستی نے اپنی خبر میں بتائی۔
اس سے قبل حزب اختلاف نے 23 مارچ کو صدر کرمنبیک بکائیف کے طلب کردہ اجتماع میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔
یونائٹڈ پیپلز موومنٹ کے رہنماؤں نے سرکاری افسران کو بھی اس اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ہے جہاں حزب اختلاف شہری حقوق کے تحفظ اور متنازعہ صنعتی نج کاریوں کے خلاف تبادلہ خیال کا ارادہ رکھتی ہے۔
مجوزہ ریلی کے ذریعے بشکیک کے میئر نوری من تیولیف کے اجتماع پر پابندیاں لگانے کے 4 مارچ کے فرمان کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ فرمان ملک کی آئینی عدالت کے 2 مارچ کے فیصلے سے متصادم ہے جس میں ایسی پابندیوں کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔












رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے