حکام کی جانب سے تاشقند میں درختوں کی کٹائی کی تحقیقات
کاپیزا نور تازینا
2010-03-09
تاشقند – حکام نے تاشقند کے امیر تیمور چوک میں عہد زار کے لگے ہوئے درخت کاٹنے پر نیفت گیس مونتز تعمیراتی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات 9 مارچ کو سی اے نیوز نے اپنی خبر میں بتائی۔
حکام اس معاملے میں شہر کے محکمہ برائے سہولیات عامہ و افادیات کے کردار کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔
کمپنی کے عملے نے 1874 میں لگائے جانے والے یہ درخت گزشتہ سال نومبر میں کاٹ دیے تھے۔ اس وقت درختوں کی کٹائی کے ناقدین نے کہا تھا کہ حکام کی خواہش ہے کہ حال ہی میں مکمل ہونے والا قصر فورم زیادہ واضح طور پر نظر آئے۔
وزیر اعظم شوکت مرزائیف نے مبینہ طور پر واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔












رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے