تاجکستان کا روس کو چاندی کی کان کی بولی دینے والی کمپنیوں میں شمولیت کا موقع دینے سے انکار

کاپیزا نور تازینا

2010-03-06

دوشنبہ – تاجکستان کی حکومت نے ان غیر ملکی کارپوریشنوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جنہیں وہ بولشوئی کونی منصور نامی چاندی کی کان میں کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے بولی دینے کی اجازت دے گا۔

اس فہرست میں برطانیہ اور آسٹریلیا کی ایک مشترکہ کمپنی کے علاوہ چین، سوئٹزر لینڈ، قازقستان اور تاجکستان کی کمپنیاں شامل ہیں لیکن روسی کمپنی نور نکل اس میں شامل نہیں۔ بعض افراد کے خیال میں روس کو نہ شامل کرنے کی وجہ کریملن کی جانب سے گزشتہ سال تاجکستان کو خاطر خواہ اقتصادی امداد دینے سے انکار پر پائی جانے والی تاجک مایوسی ہے۔

حکومت نے ٹینڈر کی کسی مجوزہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ مبینہ طور پر چین کی کمپنی کی جانب سے یہ ٹینڈر حاصل کرنے کا امکان ہے۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 1)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے