ایرانی کمپنی کی جانب سے ترکمانستان ریلوے کی تعمیر کا آغاز
کاپیزا نور تازینا
2010-03-05
اشک آباد - ایران کی قومی ریلوے سے منسلک ایک تعمیراتی کمپنی نے بحیرہ کیسپئن کے مشرقی ساحل کے نزدیک ترکمانستان سے گزرنے والی ریلوے لائن کے 325 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات 4 مارچ کو کرونو ٹی ایم ڈاٹ آرگ نے اپنی خبر میں بتائی۔
یہ ریلوے لائن ایران کو قازقستان سے منسلک کرے گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ ریل رابطے پر گنجائش سے زیادہ بوجھ ہے۔
فرغانہ ڈاٹ آریو کی خبر کے مطابق، نئے راستے کی تعمیر میں تین سال کا عرصہ لگے گا۔ ترکمانستان اس تعمیراتی منصوبے پر آنے والی تقریباً 70 کروڑ امریکی ڈالر کی لاگت ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس میں سے نصف ادائیگی نقد رقم کی صورت میں اور بقایا نصف ایران کو قدرتی گیس کی برآمدات کی صورت میں کی جائے گی۔
کرونو ٹی ایم ڈاٹ آرگ کی خبر کے مطابق، ترکمانستان ایران کے لئے جغرافیائی اعتبار سے کافی اہم ملک ہے کیونکہ اس سے ایران کو سابق سوویت ممالک اور چین کے ریلوے نظام تک رسائی ملتی ہے۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے