ترکمانستان کی یورپ کو گیس کی ترسیل میں دلچسپی
باتر بیکوف
2010-03-02
اشک آباد – دو مارچ کو اشک آباد میں منعقدہ ترکمان برطانوی توانائی فورم میں قائم مقام وزیر برائے تیل و گیس بائرم نیدروف نے بتایا کہ ترکمانستان نے بحیرہ کیسپئن کے راستے یورپ کو قدرتی گیس کی برآمد کا امکان مسترد نہیں کیا۔
نیدروف نے شرکاء کے سامنے سلائیڈوں پر بحیرہ کیسپئن سے گزر کر آذربائیجان جانے والے گیس کے راستے کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ ترکمانستان کی قدرتی گیس کے کسی بھی طلب گار کی جانب سے بحیرہ کیسپئن کے ترکمانستان حصے میں گیس ذخائر پر کام کرنے کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
اسی فورم میں ترکمانستان کے ہائیڈرو کاربن وسائل کے انتظام و انصرام اور استعمال سے متعلق ادارے کے ڈائریکٹر لگشی گلدی کاکائیف نے بتایا کہ ملک میں رواں سال چار ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔












رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے