کوہاٹ کے سرحدی علاقے میں 17 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

عدنان عادل

2010-02-27

کوہاٹ -- ضلع کوہاٹ کے علاقے پستا وانہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی ایجنسیوں کی ایک کارروائی کے دوران کم از کم 17 مشتبہ عسکریت پسند مارے گئے جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا۔ یہ بات 27 فروری کو دی نیوز نے اپنی خبر میں بتائی۔

اخبار کے مطابق پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور فرنٹیئر کور نے 25 فروری سے پشاور اور کوہاٹ اضلاع کے نیم قبائلی سرحدی علاقوں میں عسکریت پسند گروپ کے خلاف ایک مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

کارروائیوں کے دوران دونوں نیم قبائلی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے