ازبک تاجک کسٹم چپقلش میں اضافہ

کاپیزا نور تازینا

2010-02-08

تاشقند - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، 6 فروری کو اپنا نام ظاہر نہ کرنے والے ازبکستان کے ایک کسٹم عہدیدار نے الزام لگایا کہ سروسی سرحدی گزرگاہ پر تعینات تاجک سرحدی محافظین نے تاجکستان سے ازبکستان میں داخل ہونے والے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو قصداً غلط معلومات فراہم کی ہیں۔

ازبکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق، تاجک محافظوں نے ٹرک ڈرائیوروں کو بتایا کہ دوسری جانب ازبک کسٹم چوکی بند ہے۔

سی اے نیوز نے اپنی خبر میں بتایا کہ تاجک محافظین نے 30 کے قریب ٹرکوں کو ازبکستان میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ٹرینڈ ڈاٹ اے زی کے مطابق، ازبکستان کے کسٹم حکام نے کہا کہ ان کی چوکی بند نہیں تھی اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی کسٹم تنظیم اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں اس تنازعے کے حل میں مدد کریں گی۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے