تاجکستان روگن کو اپنی خودمختاری کا مسئلہ سمجھتا ہے
کاپیزا نور تازینا
2010-02-08
دوشنبہ -- 6 فروری کو تاجک وزیر اعظم عاقل عاقلوف نے اپنے کرغیز ہم منصب شوکت مرزائیف کے ایک خط کے جواب میں کہا کہ روگن پن بجلی ڈیم کسی ملک کے خلاف نہیں اور اس کی تعمیر قومی خودمختاری کا معاملہ ہے
فرغانہ ڈاٹ آر یو کے مطابق، عاقلوف نے کہا کہ ان کا ملک ازبکستان کے ساتھ روگن پن بجلی گھر کی تعمیر سے متعلق تمام اعتراضات پر بات چیت کے لئے تیار ہے۔ سی اے نیوز نے اپنی خبر میں بتایا کہ عاقلوف کا یہ بھی کہنا تھا کہ منصوبے کے ترقیاتی گروپ نے ماحولیات، آبی انتظام و انصرام اور تکنیکی لحاظ سے تمام خدشات کو مدنظر رکھا تھا۔
مرزائیف نے 3 فروری کو یہ خط عاقلوف کو بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ روگن ڈیم فرسودہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ایک ایسے علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں اکثر زلزلے آتے ہیں۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے